Thursday, August 27, 2020

سائینٹیفک نوٹیشن

سائینٹیفک نوٹیشن:

سائینٹیفک  نوٹیشن کو سائنسی ترقیم بھی کہتے ہیں۔ یہ بہت بڑی  یا بہت چھوٹی رقموں کو  لکھنے کا آسان طریقہ ہے جس میں 10 کی پاور  کو استعمال کیا جاتا ہے۔

مثال سے سمجھتے ہیں۔ چاند کا زمین سے فاصلہ 384000000 میٹر ہے۔ اس رقم کو آسان طریقہ سے مختصر کر کے  بھی لکھا جا سکتا ہے۔

پہلے اس مثال سے سیکھتے ہیں؛

غور کیجیے کہ 10 کی جتنی پاور سے ضرب دیتا ہوں تو اعشاریہ اتنے ہی ہندسے آگے ( دائیں طرف) شفٹ ہو جاتا ہے۔

اب اس کو الٹا پڑھتے ہیں

اگر میں اعشاریہ کو ایک ہندسہ بائیں طرف بھیج کر رقم میں ہندسوں کی تعداد کو کم کرناچاہتا ہوں تو مجھے 10 کی پاور "1" سے ضرب دینا ہوگا

اور اگر اعشاریہ کو دو ہندسے بائیں طرف شفٹ کرنا ہے تو "100"  یعنی 10 کی پاور "2"  سے ضرب کریں گے۔

یوں شفت کرتے جائیں یہاں تک کہ اعشاریہ سے پہلے صرف  ایک ہندسے بچ جائے جو صفر نہیں ہونا چاہیے۔ اس طریقہ کو سائنٹیفک نوٹیشن کہتے ہیں۔

اب اس رقم کے اعشاریہ کو 3 اور 8 کے درمیان لائیں۔

اعشاریہ سے پہلے صرف ایک ہندسہ ہے جو صفر نہیں ہے۔

یوں یہ رقم سائینٹیفک نوٹیشن میں لکھ دی گئی ہے۔

یہ تھا بڑی رقم کو سائینٹیفک نوٹیشن میں لکھنا۔ اب سیکھے ہیں بہت چھوٹی رقم کو سائینٹیفک نوٹیشن میں لکھنا۔

بہت چھوٹی رقم کو سائینٹیفک نوٹیشن میں لکھنا

  ہائیڈروجن  ایٹم کا ریڈیس 0.000000000053 میٹر ہے۔  یہ ایک میٹر کا ایک ارب واں حصہ ہے۔ 

 اوپر والی مثال ہی لیتے ہیں۔

جب "12."  کو  "10" کی پاور "1-" سے ضرب کیا تو اعشاریہ ایک ہندسہ بائیں طرف شفٹ ہو گیا۔

 اب اس کو الٹا پڑھتے ہیں۔

 اگر اعشاریہ کو ایک ہندسہ دائیں طرف لے جانا ہے تو  10-1  سے ضرب دینا ہوگا۔ اگر دو ہندسے دائیں طرف لے جانا ہے تو 10-2  سے ضرب دینا پڑے گا۔

اب  0.000000000053 میں اعشاریہ کو "5" اور "3" کے درمیان لانے کے لیے 11 ہندسے دائیں جانا ہے۔ تو  "11-10"  سے ضرب دینا ہوگا۔

اب شروع والے غیر ضروری صفر اڑا دیں تو باقی بچے گا

مندرجہ ذیل خود کرنے کی کوشش کیجیے۔


مزید سولات کی پریکٹس (مشق) کے لیے نیچے دی گئی رقموں کو سائنٹیفک نوٹیشن میں لکھیے۔


Saturday, June 13, 2020

Saturday, March 14, 2020

سائینٹیفک نوٹیشن

سائینٹیفک نوٹیشن: سائینٹیفک  نوٹیشن کو سائنسی ترقیم بھی کہتے ہیں۔ یہ بہت بڑی  یا بہت چھوٹی رقموں کو  لکھنے کا آسان طریقہ ہے جس میں 10 کی پاو...